سدی پیٹ ۔3اکٹوبر ( ای میل) حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے شروع کردہ شادی مبارک اسکیم کا 2اکٹوبر سے نفاذ عمل میں آچکا ہیاور اس کا باضابطہ آن لائن ویب سائٹ بھی شروع ہوچکا ہے ۔ اسی کے پیش نظر ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و اُمور مقننہ مسٹر ٹی ہریش راؤ اپنی رہائش گاہ سدی پیٹ پر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے ہمراہ میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں شادی مبارک اسکیم کا آغاز کیا ۔ اس اسکیم کے چند قواعد و ضوابط ہے ‘ مابعد تکمیل کے راست لرکی کے اکاؤنٹ میں جملہ 51 ہزار روپئے رقم جمع کردی جائے گی۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ و حرکیاتی قائد ٹی آر ایس ایس الحاج عبدالقادر نے موصول شدہ غریب نادار لڑکیوں کے 12درخواست فارم وزیر کے سپرد کئے جوکہ اسکیم کے تحت ان لڑکیوں کی شادیاں انجام پائیں گی ۔ مزید وزیر موصوف نے صدر ملت اسلامیہ و اراکین سے پُرخلوص خواہش کی کہ وہ ریاست بھر میں شادی مبارک اسکیم کو روشناس و کامیاب کرنے میں حکومت کا تعاون کرے اور عوام میں اسکیم سے متعلق شعور بیدار کرے ۔ واضح رہے کہ ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ گذشتہ 5برسوں میں مرحلہ وار سدی پیٹ و اطراف و اکناف میں غریب خاندان کے 138 لڑکیوں کیشادیاں کرنے کا ریکارڈ کرچکی ہے ۔ اس تقریب میں سماجی و فلاحی ارکان کے علاوہ ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے اعزازی صدر عبدالطیف‘نائب صدر عوث محی الدین ‘ سکریٹری سلطان عاصف اقبال ‘ محمد یوسف الدین ‘ بشیر الدین ( لاڈلے بھائی) رفیق محی الدین ‘ محمد مجیب ‘ حسین بن موسیٰ ‘ محمد جانی ‘ مخدوم سعید و دگیر موجود تھے ۔