سدی پیٹ میں سربراہی آب ایک ہفتہ تک بند رہے گی

سدی پیٹ 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر بلدیہ سدی پیٹ مسٹر کے وی رمنا چاری اور اے ای مسٹر امتیاز کی اطلاع کے بموجب شہر سدی پیٹ مستقر کو پینے کے پانی کی سربراہی 14 نومبر سے ایک ہفتہ تک بند رہے گی کیونکہ نئے اسکیمات کے تحت آبی سربراہی پائپوں کو زیر وایلاسٹی والس استعمال کئے جائیں گے اس کیلئے موجودہ پائپ لائن کو کاٹ کر یہ وال جوڑ دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر وایلا سٹی والس کو نصب کرنے سے موٹروں پر بار نہیں پڑے گا اور مستقبل میں ہر روز آبی سربراہی بلا روک ٹوک کی جائیں گی اسکیم لاگو کی جائے گی ان خامیوں کو دور کر اور صحیح کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک ہفتہ تک پینے کے پانی کو احتیاط سے برتیں ۔ کمشنر بلدیہ مسٹر رمنا چاری اور اے ای بلدیہ مسٹر امتیاز نے شہریان سدی پیٹ سے دوبارہ اپیل کی ہے ۔