سدی پیٹ میں درخواستوں کی جانچ شفافیت سے جاری

سدی پیٹ 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ اربن جامع گھریلو سروے کے دوران 34 ہزار 573 خاندانوں کا انکشاف ہوا۔ کمشنر میونسپل مسٹر کے وی رمنا چاری نے اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس میٹ میں یہ بات بتائی۔ تفصیلات کے بموجب کمشنر بلدیہ نے 34 ہزار 573 خاندانوں میں جس میں 3 ہزار 124 مکانات بند پائے گئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 31 ہزار 449 درخواستیں فوڈ سکیوریٹی کارڈ کیلئے وصول ہوئیں۔ 12 ہزار 782 درخواستیں وظائف پیرانہ سالی، بیواؤں، معذورین وصول ہوئیں۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ 34 وارڈس میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے 4 رکنی ٹیموں کا نظم کیا گیا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ وظائف کی اجرائی کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ آج تک 3 ہزار 294 درخواستوں کی جانچ ہوئی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ درخواستوں کی تنسیخ کے کاموں کا جائزہ لینے بہ نفس نفیس وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقہ پر ہورہی ہے یا نہیں خود مشاہدہ کررہے ہیں تاکہ مستحقین کی حق تلفی نہ ہو۔ مسٹر رمنا چاری نے بتایا کہ 2 ، 3 دن میں کام مکمل ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت سے احکامات وصول ہونے کے بعد وظائف کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ ہوسکتا ہے ماہ نومبر ہوگی یہ میرا خیال ہے۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ سروے کے دوران جو افراد کے مکان مقفل نہیں تھے وہ افراد تنقیح کے دوران درخواستیں دفتر بلدیہ میں داخل کرسکتے ہیں۔ بعدازاں ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ مسٹر رمنا چاری نے بتایا کہ وظائف کے درخواستوں کا کام مکمل ہونے کے بعد فوڈ سکیوریٹی کارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع ہوگا۔