سدی پیٹ 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حج کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے حج سوسائٹی سدی پیٹ کو فراہم کردہ درخواست فارمس کی اجرائی مدینہ فنکشن ہال میں فاروق حسین ایم ایل سی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب تقریب کی صدارت غوث محی الدین صدر سوسائٹی سدی پیٹ نے کی جلسہ کی کارروائی معتمد عمومی الحاج محمد یوسف الدین نے چلائی مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب فاروق حسین ایم ایل سی ، اعزازی مہمان الحاج عبدالقادر صدر ملت اسلامیہ ،ایم اے رزاق معرو پاشاہ نے شرکت کی ۔ فاروق حسین نے میت کو قبرستان لیجانے کیلئے ایک ڈی سی ایم گاڑی اپنے فنڈ سے منظوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حج سوسائٹی کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ جلد سے جلد کوٹیشن داخل کریں اور ایک کمپیوٹر کا بھی اعلان کیا ۔