سدی پیٹ میں حج فارمس کی اجرائی تقریب

سدی پیٹ۔ 20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عازمین حج سدی پیٹ ڈیویژن اور مستقر سدی پیٹ 2015ء میں حج بیت اللہ جانے والے حضرات حج سوسائٹی سدی پیٹ سے درخواست فارمس حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر حج سوسائٹی غوث محی الدین، نائب صدر ایم اے علیم سرور، جنرل سیکریٹری یوسف الدین ، شریک معتمد ایم اے صبور اور نذیرالدین نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ 23 جنوری بروز جمعہ بوقت 11 بجے صبح مدینہ فنکشن ہال میں جناب فاروق حسین ایم ایل سی کے ہاتھوں فارمس کی اجرائی کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ عازمین حج سے سوسائٹی کے عہدیداروں نے خواہش کی ہے کہ وہ حضرات جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وقت مقررہ پر تشریف لاکر فارمس حاصل کریں۔ صدر سوسائٹی نے بتایا کہ فارمس کی خانہ پوری حج سوسائٹی کرے گی۔ افتتاحی تقریب وقت مقررہ پر ہوگی، وقت کی پابندی کریں۔ مزید تفصیلات، بالمشافہ یا فون 9866296797 یا 9440836084 پر معلوم کریں۔