ریاستی وزیر ہریش راؤ کا دورہ، عہدیداروں پر برہمی
سدی پیٹ۔/14 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بڑی آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کل شہر سدی پیٹ مستقر کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عدم تکمیل کاموں پر عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ شہر میں برسات دو تین دن سے جاری ہے۔ مسلسل بارش سے تالابوں کنٹوں میں آبی ذخیرہ بڑھنے پر ریاستی وزیر نے کومٹ تالاب کا نظارہ کرتے ہوئے بڑی مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کومٹ تالاب ( منی ٹینک بنڈ ) پر ہونے والے کاموں کا معائنہ کیا ۔ کاموں کی سست رفتاری دیکھ کر گتہ دار کو طلب کیا اور کہا کہ دو سال میں کام تکمیل نہیں ہوا مزید وقت نہیں دیا جائے گا، بتکماں تہوار سے قبل کام مکمل ہوجانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور فورا کام کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاموں کو جلد سے جلد پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔ ریاستی وزیر نے کل شہر میں مصروف ترین دن گذارا، دورے کے درمیان وارڈوں میں پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں آر ڈی او آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی، آر ڈی او ستیم ریڈی، عہدیداروں سے مختلف اُمور پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ چناکوڈور ( کوروڈو خرد ) منڈل سدی پیٹ کے چند منڈل مواضعات کے تعلق سے درپیش مسائل کو قائدین نے وزیر موصوف کے علم میں لایا۔ اس موقع پر نگنور منڈل کے قائدین نے ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے نگنور منڈل کو حسن آباد ڈیویژن میں شامل نہ کرنے کیلئے نمائندگی کی۔