سدی پیٹ۔/30ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بھر میں بتکماتہوار سرکاری طور پر بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ تلنگانہ جاگرتی کی صدرشریمتی کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد اور وزیر بھاری آبپاشی اور مارکٹنگ کی اہلیہ شہر سدی پیٹ میں بتکما تہوار میں شرکت کیلئے 12:45 بجے دوپہر ٹی ہریش راؤ کی قیامگاہ پہنچیں۔ ٹی آر آر ایس قائدین مرد اور خواتین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ بتکما تہوار کی تیاری کے انتظامات مسٹر کے راج نرسو سابق چیرپرسن میونسپل سدی پیٹ اور وینکٹیشورلوراو سابق وائس چیرمین وینو گوپال ریڈی سابق کونسلر،شریمتی نندادیوی سابق کونسلر، شریمتی پی وجیا اور نرسمہا نے بحسن خوبی نبھائی۔ مختلف رنگ برنگے پھولوں سے بتکما کو سجاتے ہوئے تلنگانہ کی تہذیب کو اُجاگر کرنے والے خوبصورت انداز خوش گلو آواز میں فنکاروں نے گیت گائے۔ بتکما نمرجن سے قبل ازیں اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تلنگانہ سرکار نے اس تہوار کو سرکاری درجہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تلنگانہ تہذیب کو اُجاگر کرنے والے پروگراموں کو تنقید کرنے سے تلنگانہ کی تہذیب اور ہندو مسلم ماحول مل جل کر تقاریب میں شرکت کرتے ہیں جس میں اتحاد کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ سہ پہر 4بجے سے مجلس بلدیہ کے روبرو بھاری تعداد میں خواتین بتکما کھیلتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس تہوار میں ڈپٹی اسپیکر شریمتی پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل اے رام لنگا ریڈی، ایم پی کوتہ پربھاکر ریڈی اور بابو موہن نے شرکت کی۔ بعد ازاں 7بجے شام بتکما نمرجن کرنے قافلہ کی شکل میں کومٹ تالاب روانہ ہوئے جس کی قیادت ٹی ہریش راؤ اور ان کی اہلیہ کررہے تھے۔ سریدھر ریڈی ڈی ایس پی کی قیادت میںI ٹاؤن II ٹاؤن سی آئیز اور سب انسپکٹرس کی نگرانی میں پولیس کا معقول بندوبست تھا۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ رات 9بجے نمرجن ہوا۔