سدی پیٹ میں ’’اپریل کول‘‘ منایا گیا

عوام کا وقت ضائع ہونے سے محفوظ ، ہریش راؤ کی کامیاب مساعی

سدی پیٹ ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ کے عوام نے ’’اپریل فول ‘‘ کے بجائے ’’اپریل کول‘‘ منایا۔ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ہریش راؤ نے اپنے حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے دورہ کے موقعہ پر حلقہ کی عوام کو ’’اپریل کول‘‘ شجرکاری کے ذریعہ منانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سماج ایک مہذب سماج ہے اور یہاں پر بلالحاظ ذات پات مذہب مل جل کر ایک دوسرے کی قدر کرتے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کل مختلف ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے اپریل کول منانے کی اپیل کی اور کہا کہ سدی پیٹ کی عوام گاؤں گاؤں گھر گھر شجرکاری کے ذریعہ شعور بیداری کرتے ہوئے مثال قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ سدی پیٹ کی عوام اور ٹی آر ایس کی نگرانی میں مختلف دیہاتوں میں جوش و خروش سے پودے لگائے گئے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ہر شخص ایک پودا لگاکر زمین پر گرمی کی شدت کو کم کریں ۔ واضح رہے کہ ریاستی وزیر ہریش راؤ جب کبھی سدی پیٹ کا دورہ کرتے ہیں اس وقت وہ ضرور سڑکوں کی جانب لگائے گئے درختوں کو دیکھتے اور کہیں پر ٹری گارڈ ناکارہ ہو تو اپنے ہاتھوں سے درست کرتے ہیں اور پودوں کو اپنے ہاتھوں سے پانی بھی ڈالتے ہیں ۔