مقروض جرنلسٹ کا بیوی اور دو کمسن بچوں کیساتھ انتہائی اقدام
سدی پیٹ 21 جون (سیاست نیوز) سدی پیٹ سری نگر کالونی میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آندھرا بھومی کونڈا پاک کا جرنلسٹ ہنمنت راؤ کاروبار میں خسارہ کی وجہ مقروض ہوگیا۔ پریشانی کے عالم میں نہ صرف اس نے خودکشی کی بلکہ اپنے دو کمسن بچوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اُتار دیا اور بیوی کو بھی زہر دے کر ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن اُس کی حالت تشویشناک ہے جو سرکاری دواخانہ کے آئی سی یو میں شریک ہے۔ ہنمنت راؤ نے 18 جون کو خودکشی نوٹ تیار کرکے خسارہ اور قرضوں کو اپنی موت کی وجہ بتائی ہے اور ایک دن قبل رشتہ داروں کو جو حیدرآباد میں فون کرکے خودکشی اور ارکان خاندان کو ختم کردینے کی دھمکی دے کر فوج بند کردیا۔ حیدرآباد میں موجود رشتہ داروں نے فوراً ہنمنت راؤ کے بڑے بھائی جو کو سدی پیٹ میں ہیں فون کے ذریعہ واقعہ کی اطلاع دی۔ جب بڑا بھائی ہنمنت راؤ کے گھر پہنچا تو اندر سے دروازہ بند پایا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو کمسن بچوں کی نعشیں فرش پر پڑی تھیں اور اس کی بیوی موت اور زیست کی حالت میں مبتلا تھی جبکہ ہنمنت راؤ پھانسی کے پھندے پر فوت ہوچکا تھا۔ پولیس واقعہ کی چھان بین کررہی ہے۔ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔