سدی پیٹ ۔ 6 ۔ ڈسمبر ( راست ) ٹی آر ایس کی عوامی خدمت گذار شخصیت اور بلالحاظ مذہب و ملت عوام میں مقبول رکن اسمبلی سدی پیٹ ونگرانکار وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ کو تاریخی اکثریت سے کامیابی دلانے کی اپیل کرتے ہوئے جناب محمد عبدالوحید ٹی آر ایس اقلیتی قائد نے کہا کہ ہریش راؤ نے سدی پیٹ کی عوام کیلئے جو ترقیاتی کام اور خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ ہریش راؤ اپنی خدمات کیلئے حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں زبردست مقبولیت رکھتے ہیں وہ ایک عوامی قائد ہیں اور غیر متنازعہ شخصیت کے حامل ہیں، جس سے سدی پیٹ کی عوام بخوبی واقف ہے ،مسٹر وحید نے مزید کہا کہ وہ اپنی کامیابی کے بعد حلقہ کی عوام بالخصوص اقلیتوں ، معمر افراد ، خواتین ، نوجوانوں طلباء و طالبات کیلئے کئی ایک منصوبے رکھتے ہیں جس کو وہ انتخابات کے فوری بعد سابق کی طرح عملی جامہ پہنائیں گے ۔ انہوں نے آخر میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹی ہریش راؤ کے حق میں اپنے ایک ایک ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان سے اپنی سمجھداری کا ثبوت دیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں-