سدھو سے فرضی ویڈیو منسوب‘ پاکستان کی حمایت میں مبینہ نعروں کا دعوی۔ ویڈیو

راجستھان کے الور میں نوجوت سنگھ سدھو جب تقریر کرنے کے لئے پہنچے تو وہاں پر ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے ‘ ایسا زی نیوز کی اینکر نے دعوی کیاہے ۔

مگر حقیقت اس کے برخلاف ہے۔ فرضی ویڈیو سدھو سے منسوب کرتے ہوئے اس کا بعد کیاجارہا ہے کہ راجستھان کے آلور میں جب سدھو کانگریس کی ریالی میں تقریر کے لئے پہنچے تو وہاں پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے ۔

حالانکہ حقیقی ویڈیو میں پاکستان کی حمایت میں نعروں کے بجائے سکھوں کا نعرہ ’ جو بولے سو نہال‘ سسریاکال ‘ بلند کیاگیاتھا۔فرضی اور حقیقی ویڈیو کا تقابل کرتے ہوئے ایک دوسرا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔

مگر یہاں پر اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ سابق میں بھی ایسے کئی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئے ہیں جس میں ملک کی اہم شخصیتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ والے ویڈیوز کو منسوب کرتے ہوئے انہیں ملک کا غدار قراردینے کی زبردست کوششیں کی گئی ہیں۔

پیش ائے ویڈیو ۔