کورٹلہ ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرک نیوز)بھوجیا نائیک ڈسٹرکٹ میڈیکل کوآرڈینیٹر نے بروز جمعرات کورٹلہ ٹاؤن کے سرکاری دواخانہ میں منعقدہ سدرم کیمپ پہونچ کر کیمپ کے دوران مریضوں کو فراہم کی گئی سہولتوں اور معذور افراد کے ٹسٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس سدرام کیمپ میں 199 معذور افراد کاطبی معائنہ کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ اس موقع پر جگتیال ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ جناب اشوک کمار، کورٹلہ میڈیکل آفیسر جناب وینکٹیشم، آرتھوپیڈک ڈاکٹرس جناب گریدھر، جناب سرینواس، میڈیکل اسٹاف جناب دھنجیا، جناب رام موہن، ملکارجن نے شرکت کی۔