بودھن۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن جناب شیخ محی الدین پاشاہ، سابق ارکان بلدیہ ، قاضی سید مقصود پاشاہ، سید ظہیر احمد، شیخ امین الدین، محمد فہیم الدین ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کانگریس پارٹی کے دور اقتدار کو ایک سنہرے دور سے تعبیر کیا ۔ خاص کر حلقہ اسمبلی بودھن سے مسلسل تین مرتبہ منتخب ہونے والے سابق ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر سدرشن ریڈی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر ریڈی کو سیکولر قائد قرار دیتے ہوئے مذکورہ قائدین نے کانگریس پارٹی کے امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن مسٹر سدرشن ریڈی کو بھاری ووٹوں سے منتخب کرنے کی رائے دہندوں سے اپیل کی۔