گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے صدر النگاپور سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد کامیڈی سداشیوا ریڈی کو تلگودیشم تلنگانہ پارٹی نے ریاستی سطح کا سکریٹری مقرر کیا جس کے احکامات پارٹی آفس سے کل جاری کردیئے گئے ۔ سداشیوا ریڈی کا شمار حلقہ اسمبلی سرسلہ میں تلگودیشم کے سینئر قائدین میں ہوتا ہے قبل ازیں انہوں نے 1983 تا 1985 تک اسمبلی حلقہ سرسلہ میں تلگودیشم پارٹی انچارج کے علاوہ دیگر عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتیہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کی تھی ۔ انہیں ریاستی پارٹی کا سکریٹری بنائے جانے ہر یلا بالکشن ، محمد یحیی اسلم ، عباد اللہ خان ، دیویندر نارائن ، پربھاکر وغیرہ نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔