سدا سیو پیٹ میں 20لاکھ روپئے ضبط

سداسیو پیٹ ۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سداسیو پیٹ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے تحت کی جانے والی چیکنگ کے دوران پولیس انسپکٹر سرینواس ریڈی کی زیر نگرانی 20لاکھ کی نقد رقم ایس بی آئی سے نکالی گئی تھی ضبط کی گئی۔ انکم ٹیکس عہدیداروں کو اس رقم کی حوالگی کے امکانات ہیں جبکہ اس رقم سے متعلق قابل قبول دستاویزات نہیں دکھائے گئے۔ اس رقم سے متعلق دو افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے معمول کی چیکنگ جاری ہے۔

پارلیمانی حلقہ میدک سے راہول گاندھی کو امیدوار بنانے تلنگانہ کانگریس قائدین کوشاں
سنگاریڈی۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی حلقہ میدک سے راہول گاندھی نائب صدر کل ہند کانگریس کو لوک سبھا امیدوار بنانے تلنگانہ کانگریس قائدین کوشاں ہیں ۔ پارلیمانی حلقہ میدک سے سابق میں آنجہانی اندرا گاندھی منتخب ہوتے ہوئے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوئی تھیں ۔ اب سال 2014ء کے عام انتخابات میں راہول گاندھی حلقہ میدک سے مقابلہ کرنے کی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔