سدا سیو پیٹ میں نماز تراویح

سداسیو پیٹ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیو پیٹ میں تقریباً تمام مساجد میں چاند رات سے روزانہ سوا پارہ تلاوت قرآن سماعت کی جارہی ہے۔ مسجد سراج نگر میں حافظ محمد ذاکر، جامع مسجد کوہیر دروازہ میں حافظ محمد اظہر، مسجد سرائے، گاندھی چوک میں حافظ خورشید عالم، مسجد قاسمیہ میں حافظ محمد عمیر، مسجد قریش میں حافظ محمد مصباح، مسجد عمر فاروق گنج میدان میں محمد اشفاق احمد، مسجد محمدیہ انسپکشن بنگلہ میں حافظ محمد سمیع الدین، مدینہ مسجد قومی شاہراہ میں حافظ محمد یوسف میاں، سدہ پور کالونی مسجد عرفات میں محمد عمران، مسجد جوبلی روبرو پولیس اسٹیشن میں حافظ محمد نیاز احمد، مسجد فاطمہ درگاہ محبوب پاشاہ میں حافظ محمد مدثر احمد، نظام پور مسجد میں حافظ محمد مسعود، موضع کولکور میں محمد رقیب روزانہ نماز تراویح میں تلاوت کلام پاک سنارہے ہیں۔ مساجد میں مصلیوں کی تعداد دکنی ہوگئی ہے اور مساجد کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔