سدا سیو پیٹ میں عید کی تیاریاں

سدا سیو پیٹ ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : سدا سیو پیٹ میں عید الاضحی بڑے پیمانے پر بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ مسلمانان سدا سیو پیٹ نے عیدالاضحی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ بلدیہ ، پولیس اور دیگر محکمہ جات سے موثر انتظامات کی مانگ کی گئی ۔ قبرستانوں کی صفائی قربانی کے مراکز کی صفائی کے ذریعہ قربانیوں کے عمل میں بے جا مداخلت سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ۔ چرم قربانی اپنے اپنے مدارس میں داخل کرنے کے موثر انتظامات کئے گئے دونوں عیدگاہوں میں نماز عید پڑھائی جائے گی ۔ مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عقیدت و احترام مکمل اسلامی طور طریقوں کے ساتھ عید منائیں اور عالم اسلام کے لیے موجودہ حالات میں کامیابیوں کے لیے دعاوں کا اہتمام کریں ۔۔