سدا سیو پیٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

سدا سیو پیٹ /20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا شیو پیٹ میں مسرز محمد تاج الدین، محمد شفیع احمد، محمد بشیر احمد سی پی آئی ارکان نے فلسطین میں ہونے والی قتل و غارتگری، اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور بے تحاشہ فوجی طاقت کا استعمال کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو چاہئے کہ بغیر کسی شرط کے اپنے مقام پر واپس لوٹ جائے اور مسئلہ فلسطین کی یکسوئی کے لئے اقدامات کرے۔ ان قائدین نے کہا کہ جارحیت کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے، جب کہ بیت المقدس کا تعلق صرف مسلمانوں سے ہے، لہذا اسے مسلمانوں کے حوالے کرنا اسرائیل کے لئے بہتر ہوگا۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بین الاقوامی مسائل پر اثرانداز ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی پالیسی وضع کرنے اور دباؤ بڑھانے کی اپیل کی۔