سدا سیو پیٹ بلدیہ انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کا ادعاء

سنگاریڈی۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیو پیٹ بلدیہ انتخابات میں 23وارڈس پر مقابلہ کرنے کیلئے تمام ٹی آر ایس امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بعد ازاں چنتا پربھاکر انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ 1969ء سے سدا سیو پیٹ کے عوام جدوجہد تلنگانہ میں شامل رہے ہیں اور انہوں نے شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے ساتھ بلدیہ انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی بتایا اور دعویٰ کیا کہ تمام ٹی آر ایس امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے عوام سے تلنگانہ کی ترقی اور تلنگانہ کی تعمیر نو کیلئے ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ اس موقع پر چندر شیکھر، راجو، انجیا، رویندر موجود تھے۔