سدا شیو پیٹ ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدا شیو پیٹ میں بلدی انتخابات کے انتخابی مہم عروج پر ہے 70 کے جملہ 23 حلقہ جات میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی مہم بھی جاری ہے ہر حلقہ میں 5 تا 6 امیدوار میدان میں ہیں اور بعض حلقہ جات میں 17 امیدوار شامل ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے تقریباً تمام حلقہ جات میں ٹینشن ٹینشن دیکھا گیا ہے ۔ امیدواروں کی مصروفیات ووٹروں کے قریبی ربط ضبط کے ساتھ ساتھ سلام دعا چل رہی ہے ۔ حلقہ جات میں کانگریس ، ٹی آر ایس کے درمیان راست مقابلہ اور بعض میں آزاد امیدواروں کو مقبولیت حاصل ہے ۔ جبکہ 23 بلدیہ حلقہ جات میں مسلم ووٹروں کا موقف بادشاگر ہوگا ۔ شہر میں ہر امیدوار اپنی اپنی کامیابی کو لے کر متفکر نظر آرہا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی جگاریڈی ، ٹی آر ایس لیڈر چنتا پربھاکر دونوں قائدین اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ۔ شام ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں نے سڑکوں پر نکل کر اپنی اپنی کامیابی کیلئے لوگوں سے ملاقات پروگرام چلا رہے ہیں جبکہ سدا شیوپیٹ میں بعض حلقہ جات ایسے ہیں جہاں توقع کے عین خلاف چونکا دینے والے نتائج سامنے آنے کی امید ہیں ۔ علاقہ میں اب تک انتخابی مہم پرامن ہونے کے ساتھ ساتھ آج سے مہم میں گرمی نظر آرہی ہے لوگوں کا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شمولیت ، ایک امیدوار دوسرے امیدوار کے حق میں دستبرداری ایک دوسرے کو منانے والی سنہری راتوں کا خواب بھی چل رہا ہے ۔