سداسیو پیٹ میں ٹی آر ایس کی جانب سے افطار پارٹی

سدا سیو پیٹ /20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے رکن اسمبلی کی ہدایت پر ٹی آر ایس اقلیتی سیل مسرز اکبر حسین، مقصود احمد کونسلر اور چنتا گوپال کی نگرانی میں حلقہ کے روزہ داروں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اسریٰ فنکشن ہال میں منعقدہ اس تقریب میں سیکڑوں روزہ داروں نے افطار کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین نے رمضان کو تقویٰ اور پرہیزگاری کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اس ماہ مبارک میں صبر و استقامت کے ساتھ عبادت میں مسلمانوں کی مشغولیت کو سراہا۔ مقررین نے قرآنی تعلیمات کو ہی واحد راستہ کے طورپر اعتراف کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی وہ قرآنی تعلیمات کو اپنائیں، تاکہ ان کی نیک نامی اجاگر ہوسکے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین نے روزہ داروں کا استقبال کیا اور تقریب میں شرکت پر اظہار تشکر کیا۔