سدا سیو پیٹ ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : سدا سیو پیٹ ان دنوں لیبر ایکٹ سے مستثنیٰ نظر آرہا ہے ۔ مارکٹ میں لیبر ہالی ڈے قومی دنوں اور مخصوص اوقات میں جو حکومت کی جانب سے مارکٹ بند رکھنے کی قانونی حیثیت حاصل ہے ۔ مارکٹ میں بڑے زوروں پر کاروبار ہوتا ہے ۔ لیبر آفیسر کے ایک دن بھی اس علاقہ کا دورہ نہ کرنا اور لوگوں کو قانون کا پابند نہ بنانا ایک معنی خیز بات ہے ۔ ماہانہ اس علاقہ سے قابل لحاظ مالیہ فراہم ہوتا ہے ۔اس علاقہ میں کئی دنوں سے کوئی محکمہ جاتی افسر اپنے فرائض انجام نہیں دئیے ۔ جو ان کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ قانون کی حفاظت کرنے والے سرکاری آفیسر خود قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ دوستی کرتی ہے تو کیا یہ قانون کے خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے اس کا کیا معنی رکھتے ہیں ۔ ان آفیسروں اور مارکٹ کے مختلف بیوپاریوں کے یونینوں کے درمیان تال میل سے ظاہر ہورہا ہے حکومت تلنگانہ کو چاہیے کہ وہ اپنے انتظامی ڈھانچہ کو مضبوط بنائے جب کہ لیبر آفیسر کی روانگی سے قبل ہی تاجروں کو ان ہی کے دفاتر سے آنے کی اطلاعات فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ چوکس ہوسکے ۔۔