سداسیو پیٹ میں ایک لاکھ پودے لگانے کا نشانہ

سداسیو پیٹ ۔ 28 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدا سیو پیٹ میں ہریتاہارم پروگرام کو قطعیت دیتے ہوئے عہدیداروں نے مختلف مقامات پر انتظامات کئے اس پروگرام میں دلچسپی لیتے ہوئے رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے مختلف مقامات لدہ پور کالونی گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ ، مختلف عوامی مراکز پر زائد از 1 لاکھ پودے لگانے کا نشانہ مکمل کرنے کا اعلان کیا ۔ رکن اسمبلی اس پروگرام میں سب سے آگے آگے چل رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں برابر کے شریک عہدیداروں میں کمشنر بلدیہ مسٹر اسحاق خان ، بلدی عہدیداران کے علاوہ پارٹی کارکنوں اور عوامی قائدین نے اپنے طور پر نمایاں خدمات اور دلچسپی دکھائی ۔ مسٹر اکبر حسین نے ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانے والے تمام پارٹی کارکنوں کے علاوہ عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔