سداسیوپیٹ کو ریاست میںرول ماڈل بنایا جائیگا

نئی بس اسٹیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد ‘ ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب

سدا سوپیٹ ۔5؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر سداسوپیٹ کو مستقبل میں ریاست تلنگانہ میں رول ماڈل بنایاجائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ہریش راؤ نے سداسوپیٹ بس اسٹانڈ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع کیا ۔سداسوپیٹ میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپئے کی لاگت سے نئی بس اسٹیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سداسوپیٹ میں پانچ کروڑ کی لاگت سے سی سی ڈرین کا کام شروع ہوچکا ہے ۔جلد ہی یہ کام مکمل ہوجانے کا تیقن دیا ۔وہ پھر سے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعہ بیس کروڑ روپئے سے شہر کی تمام نئی آبادیوں میں سی سی ڈرین اور سی سی روڈس بنائیں گے ۔ اسی طرح شہر سداسوپیٹ کو کھیلوں کے شعبہ کو مزید ترقی دینے کے لئے دو کروڑ 80 اسی لاکھ کی لاگت سے منی اسٹڈیم اور سوئمنگ پول کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائیگا ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ 5 کروڑ 36 لاکھ روپئے کی لاگت سے منی ٹینک بنڈ کا کام چل رہا ہے اور سیداپور سڑک کے لئے 4 کروڑ 80 لاکھ روپئے سینکشن ہوجانے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ مہندرریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ہر گاؤں تک بسوں کو پہنچایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سداسوپیٹ بس اسٹانڈ کی نئی عمارت کی تعمیر میں مزید فنڈ کی ضرورت ہوگی وہ دینے کے لئے تیار ہے اور کہاکہ وزیر اعلیٰ چندر شیکھرراؤ ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی نے سابق ایم ایل اے سنگاریڈی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ سابق میں دس سال حکومت میں رہنے کے باوجود حلقہ سنگاریڈی میں کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ جب قومی شاہراہ نمبر 65 کو توسیع کا پلان بنایا جا رہا تھا تب کانگریس حکومت دو ر اقتدار میں تھی جب یہ سڑک بن کر مکمل ہوچکی ہے تو انہیں برج یاد آ رہے ہیں ۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ گذشتہ ساڑھے تین سال میں گیارہ سو کروڑ روپئے سے حلقہ سنگاریڈی میں ترقیاتی کام مکمل کرچکے ہیں ۔ آنے والے وقت میں بھی ریاستی وزری ٹی ہریش راؤ کے تعاون سے حلقہ سنگاریڈی کو ریاست تلنگانہ میں مثالی حلقہ بنائیں گے ۔ انہوں نے سابق ایم ایل اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ہر چھوٹے چھوٹے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے احتجاج کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی حرکتوں سے عوام میں ناراضگی اور مذاق کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ریاست تلنگانہ کی فلاح و بہبود وار خوشحالی کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چیر پرسن وجیہ لکشمی رکن بلدیہ محمد واجد ‘ قدوس قریشی ‘ کلیم پیٹل ‘صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس عبدالمبین ‘ صدر عیدگاہ کمیٹی اکبر حسین ‘ سابق کرنسلرس محمد شفیع الدین ‘ سید مقصود ٹی آر ایس قائدین ‘ محمد صوفی ‘ محمد ایوب ‘ کامل انصار ‘ ـغوث مالیہ ‘ محمد جلیل ‘ محمد سکندر ‘ محمد حسین صدر ایجوکیشنل سوسائٹی سید رافع التمش نے شرکت کی ۔