بنگلورو 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا اور سربراہ اسٹیٹ جے ڈی ایس ایچ ڈی کمارا سوامی نے 12 مئی کے ریاستی اسمبلی چناؤ کے لئے اپنی نامزدگیاں آج داخل کئے۔ چیف منسٹر کے فرزند یتندرا اپنے انتخابی کیرئیر کی شروعات ورونا حلقہ سے کرنے والے ہیں جس کی نمائندگی اُن کے والد 2008 ء سے کرتے رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے اثاثہ جات کے بارے میں حلف نامے بھی داخل کئے ۔