سخت محنت ہی نمایاں کامیابی کی کلید

ورنگل /19 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) علم اللہ رب العزت کی عطا کردہ نعمتوں میں ا متیازی مقام کا حامل ہے ۔ زندگی کی شاہراہ پر جب ہم چلتے رہتے ہیں تو ہم کو نیکی ، بدی ۔ مستقیم وغیرہ کی راہیں ملتی ہیں ہم اگر تعلیم یافتہ اہل علم ہو تو ہم میںبصیرت حاصل ہوتی ہے جس سے ہم صحیح وقت پر صحیح راہ کا ا نتخاب کرسکتے ہیں اور بہتر مثالی زندگی گذار کر ہم انسانیت کیلئے سرمایہ عظیم بن کر ابھر سکتے ہیں ۔ جس سے دوسروں کو فیض پہچاسکتے ہیں ۔ مسلم سخت محنت سے اساتذہ کی عزت و اکرام والدین کی ہدایت اور ماہرین تعلیم کے زرین مشوروں پر عمل آوری سے حاصل ہوتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار جناب خالد محمود ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم چنتل ورنگل نے بتاریخ 19 نومبر بروز چہارشنبہ بوقت 10 بجے صبح مدرسہ ہذا میں اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے دسویں جماعت کے طالبہ تعلیمی سال 2013-14 قباء تسنیم کو ضلع ورنگل کے تمام اردو میڈیم مدارس میں سب سے زیادہ 9.2 کے GPA حصول پر 3 ہزار کا چیک اور بیسٹ اسٹوڈنٹ اعزاز کا توصیف نامہ کے ’’جلسہ تقسیم آواری ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے ان حقائق کا اظہار کئے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ کوثر سلطانہ لکچرر اسلامیہ جونئیر کالج ورنگل نے شرکت کئے اور خطاب کیا ۔ اس جلسہ کو مدرسہ ہذا کے اساتذہ اکرام جناب محمد اسمعیل ، جناب محمد نفیس احمد خان ، مسٹر وینوگوپال چاری ، محمد عبدالستار ، جناب محمد شرف الدین محمودی ، محمد محمود حسین ، جناب محمد سالار ، محترمہ بلقیس ٹیچر پرائمری ہیڈ مسٹرس محترمہ منہاج ، جناب سید الشرف حسین ، محترمہ رفعت ٹیچر اور محترمہ فرزانہ ٹیچر نے اپنے مشترکہ خطاب میں طلباء کو مفید مشوروں سے مشرف کئے اور قباء تسنیم بیسٹ اسٹوڈنٹ کا اعزاز عطا ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے تابناک مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اعزاز یافتہ طالب قباء تسنیم نے اس اعزاز کے حصول میں اللہ کا فضل ، اساتذہ کی محنت ، والدین کی دعاء اور سخت محنت شامل ہے ۔ انہوں نے ساتھی طالبات کو سخت محنت اور پابندی کے ساتھ اسکول آنے کا مشورہ دئے اور تقریب منعقد کرنے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب محمد عبدالستار نے کارروائی چلائی اور جناب محمد شرف الدین محمودی نے اظہار تشکر کیا ۔