چیف منسٹر کی ہدایت کا سرپورٹاون کے برقی عہدیداروں پر کوئی اثر نہیں
سرپور ٹاون /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت اور تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی اور رمضان کے مہینہ میں صاف صفائی ،سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں برقی کی کٹوتی نہ کرنے کا برقی عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ کی ہدایت کا ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے سرپور ٹاون کے برقی عہدیداروں پر کوئی اثر نہیں دیکھائی دے رہا ہے ۔ دن کے اوقات میں تو برقی کی کٹوتی اپنی من مانی کی جارہی ہے اور خاص طور پر مقامی مسلمانوں اور مسلم یوتھ قائدین اور مسلم یوتھ نوجوانوں نے سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں برقی کی کٹوتی نہ کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی ۔ لیکن اس کے بعد بھی رمضان شریف کے آخری عشرہ میں بھی برقی عہدیدار برقی کٹوتی کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ سرپور ٹاون میں افطار کے سائرن اوقات سے کچھ منٹ قبل برقی کی کٹوتی کی جارہی ہے اور بعد نماز مغرب دوبارہ برقی کی بحالی عمل میں آرہی ہے ۔ اس سے یہ بات آئینہ کی طرح صاف ہے کہ برقی عہدیدار جان بوجھ کر افطار اور تراویح کے اوقات میں برقی کی کٹوتی کر رہے ہیں اور پانچ منٹ میں دو یا تین مرتبہ برقی کی کٹوتی کرنے پر سوالیہ نشان اٹھا ہے کہ برقی عہدیدار کے سی آر اور چیف منسٹر کے اعلان کے خلاف ورزی کرتے ہوئے سحر ، افطار اور تراویح کے اوقات میں برقی کی کٹوتی کرتے ہوئے برقی اعلی عہدیدار اپنی من مانی کر رہے ہیں ۔ مقامی برقی عہدیداروں سے برقی کٹوتی کے بارے میں سورال کرنے اور دریافت کرنے پر اعلی عہدیداروں اور رام گنڈم برقی اسٹیشن سے برقی کی کٹوتی ہونے کی بات کہہ رہے ہیں ۔ اگر برقی کٹوتی اسی طرح جاری رہی تو کے سی آر کے اعلانات صرف کاغذی اعلانات بن کر رہیں گے ۔