ستمبر 30 کو اسسٹنٹ لائن مین تقررات کیلئے امتحان

گلبرگہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ محکمہ جیسکام کمپنی کے حدود میں شامل چار سرکلس پر 235 اسسٹنٹ لائین مین تقررات کیلئے امتحان 30 ستمبر کو منعقد ہوگا جملہ 42864 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں 35503 درخواستیں مسترد ہوئی ہیں ان کے منجملہ صرف 1175 امیدوار ہی مذکورہ امتحان کے اہل ہیں ۔ مذکورہ اہل امیدواروں کو آن لائن کے ذریعہ انٹرویو روانہ کردیئے گئے ہیں مذکورہ انٹرویو آن لائن کے ذریعہ ڈاون لوڈ کر کے حاضر ہونے اور کسی بھی ضلع کے امیدواروں کو امتحانی مراکز سے متعلق تفصیلات جیسکام ویب سائیٹ www.gescom.in پر ملاحظہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔