دھرم شالہ ۔24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے بیرونی آئی پی ایل کو متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور ہندوستان کے باہر یہ ٹورنمنٹ اب ستمبر میں منعقد ہوگا ۔ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے یہاں بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے اختتام کے بعد کہا کہ ماہ ستمبر میں بی سی سی آئی نے 8 ٹیموں کے ساتھ منی آئی پی ایل ہندوستان سے باہر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ منی آئی پی ایل کا انعقاد امریکہ یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا ۔ جیسا کہ متحدہ عرب امارات نے 2014ء آئی پی ایل کے مقابلوں کی میزبانی بھی کی ہے ۔ منی آئی پی ایل کی تمام تفصیلات ہنوز جاری کرنا باقی ہے ۔