سب انسپکٹر پولیس و کانسٹبل رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد 13 مارچ (پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 12 مارچ کو 06 بجکر 45 منٹ شام میں سری سی ایچ راجو ‘سب انسپکٹر پولیس ‘ونگو ر پولیس اسٹیشن ‘کلوا کرتی سرکل ضلع محبوب نگر کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب و ہ شکایت کنندہ سے اسٹیشن بیل دینے 10,000 روپئے بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ ایس آئی کی ہدایت پر کانسٹیبل جی راگھو یندر راو نے رقم وصول کر کے سب انسپکٹر کے حوالے کی ۔ دونوں کی کمیکل جانچ کے مثبت نتیجہ کے بعد سب انسپکٹر اور پولیس کانسٹبل کو اے سی بی عدالت حیدرآباد کے اجلاس پر پیش کردیا گیا ہے ۔