سب انسپکٹر معطل

تانڈور۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شری وجے کمار سب انسپکٹر کرن کوٹ پی ایس کو حکومت نے معطل کردیا ۔ ان پر مختلف قسم کی بدعنوانیوں میں ملوث رہنے کے الزام تھے اور دیہی درخواست گذاروں کے ساتھ نازیبا رویہ تھاان کے ساتھ گالی گلوج اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرتے تھے۔ دیہاتیوں کی شکایات کا ایس پی ضلع رنگاریڈی شریمتی آر راجیشوری آئی پی ایس نے تحقیقات کرکے اعلیٰ حکام کو وجئے کمار کے خلاف رپورٹ کرنے کے بعد شری نوین چند نے وجے کمار ایس آئی کرن کوٹ کو معطل کردیا اور ان کی جگہ چندرکانت ایس آئی نے جائزہ حاصل کرلیا۔ شری وجے کمار کو اگلے احکامات تک نصف تنخواہ دی جائے گی۔

بچے کو ہلاک کرکے ماں کی خودکشی
تانڈور۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور کے قریب یالال منڈل کے موضع این کے پلی میں ایک کسان خاندان میں روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر کسان گوپال کی بیوی بھوجماں 28سالہ نے اپنے ہی بیٹے پانچ سالہ راکیش کو گلا دباکر ہلاک کردیا اور اس دوران بڑا لڑکا 6سالہ گوتم چیخ پکار کرتا ہوا گھر سے باہر نکل گیا اور بچ گیا۔ بعد ازاں ان بچوں کی ماں بھوجماں نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی اور فوت ہوگئی۔ یالال منڈل پولیس نے پنچ نامہ کیا اور شوہر کو گرفتار کرلیا۔