سب انسپکٹر اور کانسٹیبل امتحان کیلئے مفت کوچنگ

کریم نگر /26 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانسٹیبل یا ایس آئی کے امتحان اور مفت کوچنگ کیلئے صرف مرد حضرات سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ مستان ٹرسٹ نزد ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن نواب اسکول مکرم پورم کریم نگر پر اپنی درخواستیں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک درخواست گذار دو تصاویر ، دسویں یا انٹرمیڈیٹ کا میمو اور آدھار کارڈ ساتھ لائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7013678387/ 9849714527 پر ربط پیدا کریں ۔

دارالعلوم عربیہ محبوب نگرللبنات میں داخلے
محبوب نگر ۔ 26؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نائب صدر مجلس انتظامی شاہ محمد رشید احمد قادری جنیدی کے بموجب لڑکیو ں اور خواتین کا معروف ادارہ دارالعلوم عربیہ للبنات (ملحقہ جامعہ نظامیہ) شاہ صاحب گٹہ ، محبوب نگرکے شعبہ ناظرہ ،شعبہ حفظ 3 سالہ عالم کورس میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 10 سال سے کم عمرکے لڑکے بھی داخلہ کے اہل ہوں گے۔ دارالاقامہ (ہاسٹل) میں نشستیں محدود ہیں ۔ خواہشمند سرپرست داخلوں کیلئے عجلت کریں۔ مزید معلومات کیلئے اوقات مدرسہ صبح 10 تا شام 4 بجے راست یا فون 9642499709 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔