نظام آباد:30؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس پی نظام آباد چندر شیکھر ریڈی نے 17سب انسپکٹر س کے تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سب انسپکٹر پی نریندرایس بی نظام آباد کو دومکنڈہ تبادلہ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کی حیثیت سے مقرر کیا۔ بی مرلی ایس آئی بھکنور کو درپلی، بی ناگاراج Vٹائون کو بچکندہ ، این کاشی ناتھ ایس آئی IIٹائون کو مدنور، بی رویندر نائیک نظام آباد رورل کو ایس آئی نوی پیٹھ، این بھوپندر ریڈی ایس آئی بچکندہ کو Vٹائون نظام آباد، بی سریش ایس آئی بالکنڈہ کو Iٹائون نظام آباد، جگدیش ایس آئی ایس بی نظام آباد کو نظام آباد رورل، شیخ مجیب الرحمن ایس آئی ڈچپلی کو وی آرنظام آباد، شیخ یعقوب وی آر نظام آباد کو آرمور، جی وینو گوپال ایس آئی نوی پیٹھ کو ایس بی نظام آباد، کے سرینواس ایس آئی درپلی کو ایس بی نظام آباد، کے راج شیکھر ایس آئی مدنور کو ایس بی نظام آباد، اے سریش ایس آئی Iٹائون کو وی آر نظام آباد، جی شوبھن بابو ایس آئی دومکنڈہ کو وی آر نظام آباد، راکیش ایس آئی لنگم پیٹھ کو وی آر نظام آباد، پی راج شیکھر ایس آئی وی آرکولنگم پیٹھ مقرر کیا ۔