کراچی 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں غیرمعمولی مظاہرہ کرنے والے یونس خان نے اعتراف کیا ہے کہ ونڈے کرکٹ سے باہر کئے جانے کے بعد اُنھوں نے دلبرداشتہ ہوکر سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن دوست احباب اور افراد خاندان کی حوصلہ افزائی نے اُنھیں ایسا کرنے سے روکا۔ یونس خان ورلڈکپ میں وہ مظاہرے کرنے کے خواہاں ہیں جو جاوید میانداد اور انضمام الحق نے 1992 ء میں کئے تھے۔