سبسیڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کی ہدایت

کریم نگر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں کسانوں کو زرعی آلات کی سبسیڈی کی منظوری میں سرعت پیدا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر شیو پرساد نے چہارشنبہ کو ضلعی سطح کے زراعت کو عصری بنانے کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ آلہ جات کی خریدی کیلئے درخواست کو فوری قبول کرنے اور فوری منظوری کے احکامات جاری کریں ۔ ایک ہفتہ میں نشانہ کے مطابق درخواستیں قبول کریں ۔ آلہ جات کی خریدی کیلئے ضلع کو 24 کروڑ روپئے موصول ہوئے جس میں 7.48 کروڑ ڈیویژنس کو مختص کئے جانے پر 14.30 کروڑ روپئے جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ زراعت میں ہیں ۔ ایک لاکھ روپئے تک کہ آلہ جات کی خریدی کیلئے ڈیویژن سطح میں منظوری دی جائیں گی ۔ ایک لاکھ تا 5 لاکھ روپئے تک ضلع سطح کی کمیٹی کی جانب سے منظور دی جائیں گی ۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندر ، انچارج جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ زراعت شترونائیک ، اے جی ایم و دیگر نے شرکت کی ۔