پہلا طریقہ : جب بھی ہری سبزیاں گھر لائیں تو انہیں صرف استعمال سے چند لمحے قبل ہی پانی سے دھوئیں ۔ اگر آپ اسے دھونے کے بعد محفوظ کریں گی تو وہ بہت جلد گلنے سڑنے کے عمل کی نظر ہوجائیں گی ۔
دوسرا طریقہ : کبھی بھی پھلوں اور سبزیوں کو ایک ساتھ بابند کر نہ رکھیں خاص طور پر سیب اور ہرے پتوں والی سبزیوں کو ہرگز ایک پیکٹ میں نہ ڈالیں اس سے پھل اور سبزیاں دونوں ہی خراب ہوجائیں گی ۔
تیسرا طریقہ: سبزپتوں والی سبزیوں کو کبھی بھی شاپر میں بند کرکے محفوظ نہ کریں۔ خاص کر جب آپ کو انہیں چند روز تک محفوظ رکھنا ہو ۔شاپر میں پھل اور سبزیاں گھٹن اور حرارت کے باعث وقت سے پہلے پک جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی غذائیت پر بھی فرق پڑتا ہے ۔ ایک چیز ہمیشہ ذہن میں رکھیں دکانوں میں رکھے ریک میں سامنے کی جانب سے رکھی گئی سبزیاں ہی منتخب کریں ۔