ضروری اشیاء: کدو آدھا کیلو، درمیانے ٹنڈے آٹھ عدد، چنے کی دال ایک پاؤ، زیرہ کھانے کا ایک چمچہ، ثابت گرم مسالا کھانے کا ایک چمچہ، ہری مرچ تین یا چار عدد، ٹماٹر ایک عدد، لہسن دس جوے، ترئی دو عدد، آلو ایک عدد، ثابت دھنیا چائے کا ایک چمچہ، ثابت لال مرچ آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا آدھی پیالی، پیاز دو عدد کٹی ہوئی۔
ترکیب : چنے کی دال بھگودیں، کدو، ٹنڈے، ترئی، آلو، پیاز، لہسن، ٹماٹر کاٹ کر ایک دیگچی میں ڈال دیں، اس میں زیرہ، نمک، گرم مسالا، ثابت لال مرچ اور دھنیا ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں چنے کی دال شامل کرنے کے بعد اس میں تقریباً سات یا آٹھ پیالی پانی ڈال کر پکنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور سب چیزیں گل جائیں تو انہیں پیس لیں۔خیال رہے کہ آمیزہ پتلا نہ ہو ذرا سخت رہے۔ اگر پتلا ہوجائے تو تھوڑا بیسن شامل کرلیں۔ اس کے بعد اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا ڈال کر کباب بنالیں اور تل تلیں۔ اس طرح سبزی کباب تیار ہوجائیں گے۔