سبزیوں ، پھلوں اور درختوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

٭ سیب میں 25% آکسیجن اور نائٹروجن گیاس (ہوا) پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پانی میں گر بھی جائے تو سطح آب پر تیرتا رہتا ہے۔
٭ بندگوبھی میں پانی کی مقدار 91% ہوتی ہے۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں پیدا ہونے والی سبزیاں، ٹماٹر اور آلو ہیں ، مگر پیاز وہ واحد سبزی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔
٭ کیا آپ کو پتہ ہے کہ پیاز کاٹتے وقت آپ کی آنکھوں میں آنسو کیوں آجاتے ہیں؟
دراصل پیاز میں موجود سلفورک ایسڈ کے باعث ہماری آنکھیں جلنے لگتی ہیں اور آنسو بہنے لگتے ہیں، لیکن اگر پیاز کو ٹھنڈا کرکے کاٹیں تو سلفورک ایسڈ کا اثر زائل ہوجائے گا۔
٭ گاجروں کا اصل رنگ جامنی ہوتا ہے۔
٭ ایک درمیانی سائز کے درخت سے ایک لاکھ 7 ہزار پنسلیں بنائی جاسکتی ہیں۔
٭ ایک درمیانی سائز کی اسٹرابیری میں 200 بیج ہوتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹرا بیری وہ واحد پھل ہے جس کے بیج باہر ہوتے ہیں۔

٭ آلو کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ وٹامن کی بھرپور مقدار چھلکوں میں ہی پائی جاتی ہے۔
٭ کیا آپ کو پتہ ہے کیلوں میں ایک خاص قدرتی مادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کیلے کھانے والے شخص کا مزاج خوشگوار ہوجاتا ہے۔
٭ دنیا کا سب سے طویل القامت درخت ’’کیلیفورنیا ریڈوڈ‘‘ 360 فٹ لمبا ہے۔
٭ دنیا کا سب سے پرانا درخت سویڈن (یوروپ) میں ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ درخت 9,550 سال پرانا ہے۔
٭ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔
٭ تربوز کے بہت سے فوائد ہیں البتہ چین اور جاپان میں اسے بہترین تحفہ تصور کیا جاتا ہے۔