سبزیاں کیوں کھائیں

٭ جہاں تک ممکن ہو سبزیوں کو کچا استعمال کیجئے ۔ سلاد کی صورت میں سبزیاں کھائی جاسکتی ہیں جیسے ٹماٹر پالک پیاز ہری مرچیں لوکی ،گاجر سیکری وغیرہ وغیرہ ۔ سلاد بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ سبزیاں تازہ خستہ اور خشک ہوں ۔ اگر سبزیوں کو پکانا ہوتو مندرجہ ذیل نکات ذہن میں رکھیں۔
٭ سبزیوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ،کٹے ہوئے ٹکڑے اس وقت پانی میں ڈالیں جب وہ ابلنے لگے اور اس میں نمک ڈالا جاچکا ہو ۔ ایسا کرنے سے سبزیاں میں موجود وٹامن بی کمپلکس اور سی کم سے کم ضائع ہوتی ہیں ۔ زیادہ بہتر یہی ہے کہ سبزیوں کو ان کے اپنے پانی میں ہی پکایا جائے اور سبزیاں کو پکاتے وقت دیگچی کا ڈھکن کم سے کم اٹھائیں تا کہ بھاپ ضائع نہ ہو اور سبزیوں اس میں ہی گل جائیں ،سبزیوں کو آگ پر زیادہ دیر مت رکھیں بس اتنا پکائیں کہ وہ گل جائیں اور چبانے میں آسانی ہو ۔