سبری مالا کیس: بی جے وائی ایم کا مارچ پرتشدد ہوگیا

تھرواننتاپورم ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سبری مالا مسئلے پر بڑھتے احتجاجوں کے درمیان پولیس نے آج بی جے وائی ایم کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آبی توپوں اور آنسو گیس کے شلوں کا استعمال کیا۔ وہ یہاں کیرالا کے دیواسوم منسٹر کے سریندرن کی سرکاری قیامگاہ میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔ ’سوامیے سرنم ایپا‘ کی گونج میں دائیں بازو کے کارکنوں نے وزیر موصوف کی قیامگاہ کی طرف پیش قدمی کی اور اس مسئلے پر سی پی آئی (ایم) زیرقیادت حکومت کے پر موقف پر احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔