سبرتو گرلز انڈر 17 فٹبال ٹورنمنٹ تلنگانہ اسپورٹس اسکول کا اچھا مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ۔ ( ای میل ) تلنگانہ اسپورٹس اسکول نے نئی دہلی میں جاری سبرتو گرلز انڈر 17 ٹورنمنٹ میں گوا اسکول کو 3-0 سے شکست دی ۔ ای ایس شیام ( ایس بی ایچ کوچ ) کے مطابق پہلے میچ میں تلنگانہ اسپورٹس اسکولس نے 18 ویں منٹ میں شریشا کے ذریعہ سبقت حاصل کی اور 25 ویں منٹ میں روجا نے دوسرا گول کیا ۔ 30و یں منٹ میں شریشا نے اسکور کو 3-0 بنایا۔ گوا کی ٹیم کوئی گول نہیں کرپائی ۔ تلنگانہ اسپورٹس اسکولس نے اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی جب اُنھوں نے آسام اسکول کو 1-0 سے ہرایا۔ اس میچ کا اہم ترین گول 19 ویں منٹ میں پوجیتا نے کیا۔ 25 ستمبر کو کوارٹر فائنلس مقرر ہے جس میں تلنگانہ اسپورٹس اسکول کا مقابلہ منی پور اسکول سے ہوگا۔