ساہوکار کے قتل کیس میں 4 ملزمین گرفتار

بچکنڈہ ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوکل منڈل کے موضع کنڈے بالور کے گنگا گونڈا نامی ساہوکار کا 18 ماہ قبل ہوئے قتل کے الزام میں بچکنڈہ پولیس نے سبھاش ، اجو ، پتوگونڈا ، گیانیشور، نظام الدین کو حراست میں لے لیا اور قتل کی واردات استعمال کئے گئے سبل کو ضبط کرلیا ۔ سرکل انسپکٹر بچکنڈہ مسرٹ وینکٹیشم کے بموجب قاتلوں کے ٹولی میں شامل مزید ایک شخص فقیر احمد کا ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ سرکل انسپکٹر بچکنڈہ کے بموجب متوفی مذکورہ تمام مجرمین کوقرض دیا تھا جس میں فقیر احمد بھی شامل تھا ۔

گنگا گونڈا نے فقیر احمد کی جانب سے بروقت قرض کی عدم ادائیگی پر گنگا گنڈہ نے فقیر احمد کی آدھا ایکر اراضی پر قبصہ کرلیا تھا ۔ تمام مذکورہ افراد نے اپنے ساہوکار گنگا گونڈا کا قتل کرنے کا منصوبہ بناکر متوفی کو آٹو رکشا میں بٹھاکر میدک ضلع کے موضع بھوپاس گاوں کو تفریح کے غرض سے لے گئے، وہاں دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔ واپسی سے قبل منصوبے کے تحت ساہوکار کے سر پر سبل اور پتھر سے حملہ کر کے قتل کردیا اور وہیں دفن کردیا گیا ۔ بعد تحقیقات متوفی کی نعش اور قاتلوں کا سراغ دستیاب ہوا ۔ بچکنڈہ پولیس نے گنگا گونڈا کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو صحافیوں کے سامنے پیش کیا ۔