ساہا کی شاندار بیٹنگ

کولکتہ ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وردھمان ساہا نے 69 گیندوں میں 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت وجے ہزارے ٹرافی کے ایسٹ زون مقابلہ میں بنگال کی ٹیم نے جھارکھنڈ کو 163 رنز سے شکست دی۔ متواتر دو مقابلوں میں جامع فتوحات کے ذریعہ بنگال نے ٹورنمنٹ کے ناک آوٹ مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال نے 310/3 رنز اسکور کئے اور حریف ٹیم کو 31 اوور میں 147 رنز پر ڈھیر کیا۔