کولکتہ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین وردھیمان ساہا کی آئندہ ماہ برطانیہ میں کندھے کی سرجری ہوگی، جس کے سبب وہ سال کے آخر میں دورہ آسٹریلیا میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بورڈ کے مطابق آپریشن کے بعد ساہا تقریباً دو ماہ تک بیٹ کو ہاتھ نہیں لگا سکیں گے جن کا بحالی صحت پروگرام جلد شروع ہوگا۔علاوہ ازیں فاسٹ بالر بھونیشور کمار انگلینڈ کیخلاف ابتدائی تین ٹسٹ سے باہر ہوگئے۔