ساگوان کے سارقین گرفتار

یلاریڈی /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر کے رام ریڈی علاقہ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کارپینٹر شاپس پر دھاوا کرکے راجلو ، ناگابھوشنم ، لمبادری ، کمری لمبادری ، بھاسکر ، لکشمی نارائنا کے ہاس سے 100 ساگوان کے مضبوط ٹکڑوں لکڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ ساگوان کا ذخیرہ ہونے کی اطلاع پر ہی صحرا عہدیداروں نے دھاوا کیا ہے ۔ اس موقع پر FRO الرتماں ، FSO بھیم ریڈی ، چندرا کانت ریڈی FBO سائی کمار موجود تھے ۔ ساگوان غیر قانونی طور پر رکھنے والوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی ۔