کیرامیری /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرامیری منڈل کے موضع کلے گاؤں میں 30 ہزار روپئے ملکیت کی ساگوان کی لکڑی غیر مجاز طریقہ سے منتقلی کے دوران ضبط کرلی گئی ۔ تفصیلات اور مقامی FRO سید مظہرالدین احمد کے بیان کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب کلے گاؤں کے جنگل سے ساگوان کی لکڑی کی غیر مجاز طریقہ سے منتقلی کی اطلاع پاکر مقامی فاریسٹ رینج آفیسر سید مظہرالدین احمد اپنی ٹیم کے ساتھ کلے گاؤں کے جنگل میں داخل ہوئے جس پر ان کو دو بیل گاڑیوں میں ساگوان کی لکڑی لے جاتے ہوئے کچھ لوگ نظر آئے ۔ اسی اثناء ساگوان کی لکڑی منتقلی کرنے والے افراد نے بھی ان کو دیکھ لیا اور بیل گاڑیوں کو وہیں چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی جسے فوری FRO نے اس لکڑی کو کیرامیری فاریسٹ گیسٹ ہاوز منتقل کردیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے اخباری نمائندوں کو اس کی اطلاع دیکر تمام تفصیل سے واقف کروایا اور اس ساگوان کی لکڑی کی قیمت 30 ہزار روپئے بتائی گئی ۔