ساگوان کا ناجائز ذخیرہ ضبط

یلاریڈی ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے ناگلور تانڈا میں محکمہ صحرا عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے ناجائز ساگوان کے ذخیرہ لکڑیوں کو ضبط کرلیا۔ FRO سنجے گوڑ کے مطابق تانڈا میں پوشیدہ رکھے ناجائز ساگوان کے ذخیرہ کی اطلاع پر دھاوا کرکے 58 ساگوان کی لکڑیاں ضبط کرلی گئیںجس کی قیمت 12000 روپئے بتائی گئی ۔ عہدیداروں نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ لکڑیوں کا ذخیرہ رکھنے والے شخص کا پتہ نہ چل سکا جس کی چھان بین کی جارہی ہے ۔