ساکشی مہاراج نے راہول کا بنایا نشانہ’ تمام مان سروور تو گئے مگر گوشت کھاتے ہوئے‘۔

کانگریس کی یہی کوشش ہے کہ راہول گاندھی کو بھگوان شیو کے بھگت کے طور پر پیش کریں۔ کانگریس صدر نے خود ہی حالیہ دنوں میں مان سرور کی یاترا کی تھی۔
لکھنو۔اترپردیش کے اونناؤ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے اتوار کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی کو ان کے کھانے پینے کی عادتوں کے حوالے سے نشانہ بنایا‘ اور ان کے خاندان کو’’ چوروں کا خاندان ‘‘ کہا اور چیالنج کیا ہے کہ وہ ان کے حلقے سے لوک سبھا الیکشن لڑکر بتائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ بھگوان شیو اور بھگوان رام کے بھکتوں کو چاہئے کہ اپنے دلوں کو’’ صاف ‘‘ رکھیں اور گوشت کھانے والے اپنے دل ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کو ’’ ناپاک‘‘ بنادیتے ہیں۔

کانگریس کی یہی کوشش ہے کہ راہول گاندھی کو بھگوان شیو کے بھگت کے طور پر پیش کریں۔ کانگریس صدر نے خود ہی حالیہ دنوں میں مان سرور کی یاترا کی تھی۔راہول گاندھی کے منادر کے دورے او ریاتروں کو لے کر بی جے پی انہیں مسلسل نشانہ بنارہی ہے اور اس کو دکھاوا بتارہی ہے۔

انناؤ میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ساکشی نے کہاکہ’’ شیو بھگت بننے کے لئے رام بھگت بننے کے لئے صفائی کی ضرورت ہے۔ آپ جارہے ہیں مانسرور کھارہے ہیں گوشت‘‘۔

اس مرتبہ راہول گاندھی کے رکن پارلیمنٹ نہ بننے کے اپنے دعوی کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے چیالنج کیا ہے’’ اگر میں اونناؤ سے ہارتا ہوں تو سیاست چھوڑ دونگااور اگر راہول گاندھی ہارتے ہیں توپھر انہیں ملک چھوڑ کر اٹلی چلے جانا چاہئے‘‘۔

پچھلے ماہ راہول گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ’’ دیش کا چوکیدار چور ہے‘‘ اور ساکشی نے کانگریس چیف کے خاندان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ’’ راہول گاندھی کا پورا خاندان چور ہے‘ نہرو سے لے کر راہول گاندھی تک‘ان کے نانا نے کیاکیا‘ اندرا نے کیا کیا‘ پوری کی پوری کانگریس چورہے‘‘۔

اس کے علاوہ مہاراج نے کہاکہ اس مرتبہ پرینکا گاندھی بھی ان کے لئے کچھ نہیں کرسکتی۔رام مندر کے متعلق اپنے نظریات کی برقراری کے طور پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ بھگوان رام اور منادر کے مسلئے نے بی جے پی کو آج کے موقف میں لانے میں مدد کی ہے۔