اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ پہنے جانے والے زیورات، بلاؤز، سینڈل وغیرہ کے بارے میں اُلجھن کا شکار رہتی ہیں۔
آپ کتنی ہی ماڈرن کیوں نہ ہوں لیکن آپ کی زندگی میں کچھ ایسے خاص مواقع ضرور آتے ہیں جب آپ خود یہ روایتی ساڑی پہننا پسند کرتی ہیں ، کیونکہ یہ گریس فل ہونے کے ساتھ پُرکشش بھی لگتی ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے پہنتی کیسے ہیں۔ خیر یہ تو ہوئی لُک کی بات، جبکہ آپ کی پریشانی اس کے ساتھ پہننے والے زیورات کی ہے۔ اگر آپ ہلکے رنگوں والی زری بارڈر کی سلک کی ساڑی پہن رہی ہیں تو اسے سنہرہ ٹشو یا ٹشووالے بلاؤز کے ساتھ پہنیں اور اس سے میچ کرتے ہوئے ڈل گولڈن نیٹ سینڈل پہنیں اور بے دھڑک اپنے گلے میں پرانی اسٹائیل کا نیک لیس ڈال دیجئے۔ آج کے دور میں شیڈ فیبرک کافی فیشن میں ہے، آپ کو بھی اپنے وراڈ روب میں اسے شامل کرنا چاہئے۔ اگر آپ سفید رنگ کی ساڑی پہن رہی ہیں تو سوتی بلاؤز سے اچھا آپ کاکوئی ساتھی نہیں ہوسکتا۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ ساٹن کی ساڑی پہنیں تواس کے ساتھ ساٹن کلاتھ ہی بلاؤز پہنیں اور ساڑی پر جیسی ایمبرائیڈری ہے ویسے ہی بلاؤز پر کروائیں۔ اگر موقع روایتوں سے جڑا ہو اور آپ اس روایتی پہناوے کی خوبصورتی بڑھانا چاہتی ہیں تو مہین شفان اور اس پر لائیکا کا بلاؤز ایک دم سونے پر سہاگہ ہوجائے گا۔ آپ چاہیں تو ساڑی کو تھوڑا سے لُک دینے کیلئے چھوٹے چھوٹے موتی بھی لگواسکتی ہیں۔