حیدرآباد۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپورٹس اتھاریٹی آف آندھراپردیش (ساپ) کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے بموجب تنظیم کے سالانہ گرمائی کیمپ کا آغاز یکم مئی کو ہورہا ہے ۔ شہر کے 7 مختلف مقامات پر مختلف کھیلوں کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایل بی اسٹیڈیم میں کرکٹ ‘ باکسنگ ‘ ہینڈ بال ‘ فٹنس ٹریننگ اور فٹبال ‘ جمناسٹک‘ یوگا ‘ والی بال ‘ کراٹے ‘ ویٹ لفٹنگ ‘ ریسلنگ ‘ ووشو‘ سوئمنگ ‘ کبڈی ‘ اسکیٹنگ اور ٹینس کے انتظامات موجود ہیں ۔ جب کہ سرونگر کے انڈور اسٹیڈیم میں کرکٹ ‘ والی بال ‘
سیلف ڈیفنس ‘ باکسنگ ‘ سوائمنگ اور اتھیلیٹکس کی کوچنگ موجود رہے گی ۔ سائیکلنگ ویلڈوروم میں سائیکلنگ ‘یوگا ‘ریسلنگ ‘ سیلف ڈیفنس اور اسکیٹنگ کی کوچنگ دی جائے گی۔ شوٹنگ رینج جو کہ حیدرآباد یونیورسٹی گچی باؤلی میں موجود ہیں یہاں شوٹنگ کے لئے سمر کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جب کہ گچی باؤلی کے اسپورٹس کامپلکس میںہاکی اور حسین ساگر میں واٹر اسپورٹس کے زمرہ کے تحت روئنگ کا سمر کیمپ منعقد ہوگا ۔ سکندرآباد میں جمخانہ گراؤنڈس پر اتھیلیٹکس ‘ ہاکی ‘ہینڈ بال ‘ والی بال ‘ سافٹ بال ‘ پاؤر لفٹنگ ‘ باسکٹ بال ‘ ٹینس ‘ فٹ بال اور باکسنگ کیلئے سمر کوچنگ کیمپ کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ علاوہ ازیں یہ سمر کیمپ یکم مئی کو شروع ہوکر 31مئی تک جاری رہے گا۔